وفاقی دارالحکومت میں پابندیاں پھر قائم، سیکٹر I-8 کو ڈی سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد پولیس فائل فوٹو اسلام آباد پولیس

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آئی ایٹ کو ڈی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو کو کل جمعرات شام 7 بجے ڈی سیل کر دیا جائے گا۔

سیکٹر آئی ایٹ اور آئی ٹین مرکز کو جمعہ شام سات بجے ڈی سیل کیا جائے گا۔ ڈی سیل کیے جانے کے باوجود ان سیکٹرز میں دفعہ 144 کا نفاز رہے گا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ڈی سیل کیے جانے والے سیکٹرز میں شہری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے پابند ہونگے. ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ فوری اور سخت ایکشن لے گی۔

واضح رہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا تھا۔ صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر اور کینٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 22 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔

آج ڈی سی راولپنڈی انوار الحق نے کہا کہ 8 ہاٹ اسپاٹس میں پبلک، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے لوگوں کے آنے جانے پر پابندی ہوگی۔ محدود سفر کے لیے ایک گاڑی میں ایک فرد کو اجازت ہوگی۔

ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کنٹرول کے سلسلہ میں بندش والے علاقوں کے مکینوں کو روزمرہ اشیائے ضروریہ کے حصول کی سہولت دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی انوارالحق نے مزی کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع راولپنڈی کے8 ہاٹ اسپاٹس کو بند کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، ہاٹ اسپاٹس پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store