روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنا ہے یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

روز ویلٹ ہوٹل فائل فوٹو روز ویلٹ ہوٹل

امریکہ میں موجود پی آئی اے کی ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی ازسرنوع تعمیر کا فیصلہ کر لیا، روز ویلٹ ہوٹل کو ڈی نوٹی فائی نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اسے ڈی نوٹی فائی کیا جائے گا۔

روزویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے ملایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ روزویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے کے لئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان اور انکی حکومت کو امریکہ میں موجود روز ویلیٹ ہوٹل بیچنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں موجود پی آئی اے کی ملکیت روز ویلیٹ ہوٹل کو لے پاکستان میں اس وقت بحث جاری ہے۔ سیاستدانوں نے یہاں تک الزام عائد کر دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں مبینہ کرپشنز، جعلی پائلٹوں اور دیگر کی رپورٹ اس لیے پبلک کی ہے تا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی قومی ائیر لائن کا دام اونے پونے داموں آجائے۔ پی آئی اے کے شیئرز گر جائیں اور حکومت امریکہ میں موجود روز ویلیٹ ہوٹل کو بیچ ڈالے۔

اب اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف اینکر طلعت حسین کا کہنا ہے کہ ’’عمران حکومت کو روزویلٹ ہوٹل بیچنے سے متعلق منصوبے ترک کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

دوہری شہریت کے حامل وہ افراد جو ملک و قوم کے نقصان کے عوض ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کیلئے یہ دھچکا ہے۔ دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے‘‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک نواز شریف کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف جب وزیر اعظم کے منصب پر فائز تھے تو ہو بھی یہی کہتے تھے کہ اگر آپ پی آئی اے کو بحران سے نہیں نکال سکتے تو پھر ہوٹل بیچ دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

install suchtv android app on google app store