عمران خان کی بھی ’خفیہ ریکارڈنگ؟ کس شخصیت نےبنائی اور اس میں کیا کچھ موجود ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کسی قریبی ساتھی نے وزیر اعظم کی خفیہ ریکارڈنگ کر کے کسی کے حوالے کر دی ہے۔

اس ریکارڈنگ کی وجہ سے ہی مائنس ون فارمولے میں جان پڑی ہے ورنہ اس سے قبل مائنس ون فارمولہ کسی کے ذہن میں نہیں تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ جو اچانک قومی اسمبلی میں مائنس ون فارمولے کی باازگشت سنائی دی جانے لگی ہے۔ اس کی وجہ وہ خفیہ ریکارڈنگ ہے، جو وزیر اعظم عمران خان کی بن چکی ہے۔

یہ ویڈیو ببڑے حلقوں میں لیک بھی ہو چکی ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی، جب وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ان سے ملنے کے لیے انکے پاس پہنچے۔ اسی قریبی ساتھی نے موقع پر یہ ویڈیو بنائی اور اسے آگے فاروڈ کر دیا۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق یہ شخص وزیر اعظم عمران خان کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے حتیٰ کہ اس شخص کا وزیر اعظم کے گھر تک آنا جانا ہے۔

جب وہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس پہنچے تو انکے پاس ایک خفیہ کیمرہ بھی تھا جس کا وزیر اعظم عمران خان کو بھی علم نہیں تھا۔ اس ویڈیو میں عمران خان کسی سے بات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ دعویٰ کر دیا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کسی اور کو عمران خان کی جگہ وزیر اعظم نامزد کر دے تو پھر تحریک انصاف سے معاملات طے ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان سے بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

install suchtv android app on google app store