پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کے لیے’علامہ اقبالؒ کے پوتے‘ کا نام پیش کر دیا گیا، اہم خبر نے سب کو چونکادیا

ولید اقبال فائل فوٹو ولید اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی طرف سے ولید اقبال کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پھر اس سے ان سے معاملات طے ہوسکتے ہیں، کیونکہ جس طرح عمران خان کام کر رہے ہیں وہ اپوزیشن کو قبول ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی طرف سے ولید اقبال کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پھر اس سے ان سے معاملات طے ہوسکتے ہیں، کیونکہ جس طرح عمران خان کام کر رہے ہیں وہ اپوزیشن کو قبول ہی نہیں ہے۔

 ہمیں تحریک انصاف کے منشور سے اعتراض ہے، اگر آنے والے شخص نے بھی عمران خان کی طرح ہی کام شرع کر دیا تو پھر اپوزیشن اس پر بھی اعتراض کرے گی۔

ولید اقبال کو یہ وزیر اعظم نامزد کر دیں، معاملات بہتر ہوسکے ہیں۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ جو اچانک قومی اسمبلی میں مائنس ون فارمولے کی بازگشت سنائی دی جانے لگی ہے اس کی وجہ وہ خفیہ ریکارڈنگ ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی بن چکی ہے۔ یہ ویڈیو ببڑے حلقوں میں لیک بھی ہو چکی ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ان سے ملنے کے لیے انکے پاس پہنچے۔ اسی قریبی ساتھی نے موقع پر یہ ویڈیو بنائی اور اسے آگے فاروڈ کر دیا۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق یہ شخص وزیر اعظم عمران خان کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے حتیٰ کہ اس شخص کا وزیر اعظم کے گھر تک آنا جانا ہے۔ جب وہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس پہنچے تو انکے پاس ایک خفیہ کیمرہ بھی تھا جس کا وزیر اعظم عمران خان کو بھی علم نہیں تھا۔

اس ویڈیو میں عمران خان کسی سے بات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں۔ جب یہ ویڈیو بن گئی اور بڑی بڑی جگہوں پر پہنچ گئی تو پھر مائنس ون فارمولے پر بات چیت چل نکلی۔

install suchtv android app on google app store