افغانیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے آغاز کے قریب پہنچ گئے ہیں: زلمے خلیل زاد

آرمی چیف  قمر جاوید باجوہ کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمی عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ہے فائل فوٹو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمی عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ہے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے آغاز کے قریب پہنچ گئے ہیں، باقی ماندہ معاملات جلد حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

زلمے خلیل زاد نے خصوصی طور پر پاکستان کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور خطے کی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا، علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے امن پر زور دیا گیا۔

ادھر امریکی خصوصی مندوب برائے افغان مفاہمتی عمل زلمےخلیل زاد کا دورہ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانہ نے تفصیلی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر امریکی بین الاقوامی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن سی ای او بھی ان کے ہمراہ تھے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمےخلیل زاد نے آرمی چیف اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر زلمےخلیل زاد نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، زلمے نے عبدالرزاق داؤد سے ڈی ایف سی سربراہ مسٹر بوہلر نے ملاقات کی۔

اس دوران پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی گئی۔

install suchtv android app on google app store