پی آئی اے میں چھانٹیاں شروع، اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس کو انتظامیہ نے برطرفی کا پروانہ تھما دیا

  • اپ ڈیٹ:
قومی ايئر لائن فائل فوٹو قومی ايئر لائن

قومی ايئر لائن پی آئی اے ميں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کيخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا، اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس کو انتظامیہ نے برطرفی کا پروانہ تھما دیا۔

پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پی آئی اے کے ملازم اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی تھی پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری کے باعث اسے نوکری سے فارغ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے دوران اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون نے انکوائری میں تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے جعلی ڈگری کے حامل 150 پائلٹس کے نام سول ایوی ایشن سے مانگ لیے ہیں اور فوری طور پر گراونڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے آپریشن بند کردے گی مگر ان پائلٹس کو جہاز نہیں اڑانے دے گی تاہم دیگر ائیرلائنز نے ابھی تک اس قسم کا اعلان نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store