ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

 بزرگ پنشنرز فائل فوٹو بزرگ پنشنرز

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت میں ان کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافےکی منظوری دے گئی۔

ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے۔

خیال رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

21 فروری 2020 کو ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہونا تھا۔

تاہم 14 اپریل 2020 کو وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا تھا۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ناکام حملے کی بازگشت بھی سنائی دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہیدہونےوالےسیکیورٹی گارڈزاورپولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نےجان کا نذرانہ دے کر بڑی دہشتگردی سے بچایا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہا کہ اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث ہے۔

install suchtv android app on google app store