یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کے داخلے پر پابندی عائد، اہم خبر آگئی

پی ٹئی اے جہاز فائل فوٹو پی ٹئی اے جہاز

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کے لیے معطل کردیا،جس کے بعد پی آئی اے کی پروازیں یورپ میں کسی جگہ لینڈ نہیں ہو پائیں گی۔

حکومت کی جانب سے جن پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دئیے گئے ہیں، جب تک وہ کلیئر نہیں ہو جاتے تب تک یورپی یونین کے ممالک میں نہیں آسکتے ۔معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020کو رات 12بجے یورپی ٹائم کے مطابق ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے۔ وہ بکنگ آگے کروا سکتے ہیں یا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مشکوک اسناد اور لائسنس کے معاملے پر 141 پائلٹس کو فوری طور پر گراؤنڈ کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

پی آئی اے کو 141 پائلٹس کے ناموں کی فہرست ارسال کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ ان کے لائسنس اور دیگر ڈاکیومنٹیشن سے متعلق ابہام موجود ہے لہٰذا اس معاملے کی چھان بین کی جائے۔

عبدالستار کھوکر نے بتایا کہ ہفتے کو قومی ایئرلائن کی جانب سے جوابی مراسلہ موصول ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ فراہم کردہ لسٹ میں موجود 17 پائلٹس کو پی آئی اے نے پہلے ہی جہاز اڑانے سے روکا ہوا تھا جبکہ مشتبہ اسناد والے مزید تمام پائلٹس کو بھی جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔

جن پائلٹس کو گراؤنڈ کیا گیا ہے، انہیں اب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی دینا ہوگی۔ اگر وہ اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہوابازی ڈویژن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں آپریٹ کرنے والی نجی ایئرلائنز سیرین ایئر اور ایئر بلیو کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سیرین ایئر کے 10 اور ایئر بلیو کے نو پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔

install suchtv android app on google app store