پاک فوج میں نئی تاریخ رقم، نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

میجرجنرل نگار جوہر فائل فوٹو میجرجنرل نگار جوہر

پاک فوج میں نئی تاریخ رقم کردی، میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا، جس کے بعد وہ پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں، ان کا تعلق صوابی کےعلاقے پنج پائی سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، نگار جوہر لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری سٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقہ پنج پیر سے ہے،وہ اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

یاد رہے 9 فروری 2017 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگار جوہر کو بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی، وہ پاکستان آرمی کی تاریخ کی وہ تیسری خاتون افسر ہیں جو میجر جنرل کے رینک تک پہنچیں ، انہیں 2002 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بریگیڈیئر سے ٹوسٹار جرنیل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر محمد عامر کی بھتیجی ہیں۔

install suchtv android app on google app store