پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، ایران کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی فائل فوٹو ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی سفیر کے علاوہ چین اور دیگر ممالک نے بھی مذمت کی ہے۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر فوج نے دہشتگردوں کو ہر لحاظ سے شکست فاش دی۔

شکست خوردہ دہشتگرد فرضی قوت کیلئے دوبارہ نئے اہداف کا سہارا لے رہے ہیں۔

کراچی میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجمان چینی سفارتخانہ نے کہا کہ دہشتگرد واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو کوئی غیر مستحکم نہیں کر سکتا۔

پاکستان مزید مضبوط بن کر ابھرے گا، امریکی سفارتی مشن نے بھی دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چاہتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید جانیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا

پاکستان میں جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے کہا کہ دہشتگرد واقعہ میں بے گناہوں کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے پر زور مخالف ہیں۔

جاپان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ٹویٹ کیا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

install suchtv android app on google app store