قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے: آرمی چیف کا اہم اعلان

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی بہادرقوم کےتعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز و عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کوروکا اور بروقت کارروائی سےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

مزید جانیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے، رینجرز اور سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

install suchtv android app on google app store