وزیراعظم نے کفایت شعاری کی ایک اور مثال قائم کردی،عشائیے میں کن ڈشوں سے تواضع؟

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں معزز مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی گئی ہے فائل فوٹو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں معزز مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی گئی ہے

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو دیے جانے والے عشائیے میں کفایت شعاری کی ایک اور مثال قائم کردی۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ ’وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں معزز مہمانوں کی تواضع ون ڈش سے کی جائے گی‘۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ماضی کے برعکس عشائیے کے اخراجات وزیر اعظم عمران اپنی جیب سے ادا کریں گے اور مہمانوں کو کھانے میں قورمہ، مٹر چاول اور نان پیش کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔

وزیراعظم کی دعوت پر تین حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جمہوری وطن پارٹی نے ملاقات سے معذرت کی مگر پھر جمہوری وطن پارٹی کا وفد ملاقات کے لیے پہنچا۔

 

install suchtv android app on google app store