کورونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی، حکمران جماعت کے اہم رہنما کا اشارہ کس کی جانب؟

اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت فائل فوٹو اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی، حکومت نے مہلک وائرس کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔

میاں اسلم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آج بھی تنقید برائے تنقید کا طرز عمل چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، اپوزیشن کورونا پر سیاست کرکے معیشت کی بربادی چاہتی ہے، عوام اپوزیشن کی لوٹ مار اور منافقت کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں، ن لیگ نے تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے مال بنایا، کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی، غریب بنیادی سہولتوں کو بھی ترستے رہے، عوام کا خون چوسنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے وائرس نے معیشت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر برباد کیا، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے ہر بت کو گرا دیں گے۔

install suchtv android app on google app store