وزیر اعظم عمران کی کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر کام آگئی، غیر ملکی جریدے کا بھی اعتراف

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی تدبیر آخر کار کام آ گئی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ کورونا کی وبا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیز کو مسلسل درست سمت میں رکھنے کے لیے یہ تدبیر میرے کام آئی۔

انھوں نے لکھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سر فہرست ہے۔’ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غیر ملکی جریدے کا آرٹیکل بھی شیئر کیا، جو ’’اسمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہے‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔

اس آرٹیکل میں بلومبرگ کے اوپینئن ایڈیٹر فرڈینڈو جوگلیانو نے لکھا کہ جرمنی، اٹلی اور پرتگال کرونا وائرس کے انفیکشن کے نئے اضافے کو روکنے کے لیے چھوٹے اور مقامی شٹ ڈاؤنز کی تدابیر پر کام کرنے لگے ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ یورپی یونین کے مماک اب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، جرمنی، پرتگال اور اٹلی نے منتخب یا اسمارٹ لاک ڈاؤنز کے نفاذ کے ذریعے وبا کے از سر نو پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک کی بجائے مخصوص علاقے بند کیے ہیں، یہ ترکیب ہی ایک زیادہ نارمل زندگی کی طرف لوٹنے کی واحد امید رہ گئی ہے، یہاں تک کہ کوئی ویکسین سامنے آ جائے۔

install suchtv android app on google app store