شہباز شریف میں کورونا کی تشخیص کے باعث اے پی سی کانفرنس تاخیر کا شکار

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی فائل فوٹو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی کیلئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج اے پی سی بلانا چاہتے تھے لیکن اب اس میں تاخیر کی خبر آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت کیلئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے، اس حوالے سے شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ کچھ روز میں کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد اے پی سی بلائی جائے۔

شہباز شریف کی معذرت کے بعد اب اپوزیشن پارٹیز کی اے پی سی آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو زرداری آج ویڈیو لنک کے ذریعے سیاسی رہنماؤں سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store