ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کے لیے سفر کی بڑی شرط رکھ دی، جانیے مزید تفصیلات اس خبر میں

ایمریٹس ایئرلائن فائل فوٹو ایمریٹس ایئرلائن

ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے، اماراتی ایئرلائن نے کورونا ٹیسٹ کیلئے چغتائی لیب سے معاہدہ کرلیا ہے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔پاکستان میں ایمریٹس ایئرلائن کیلئے کورونا ٹیسٹ کی ایڈوائزری پر 30 جون سے باقاعدہ عمل شروع ہوجائے گا۔

اس حوالے سے امارات ایئرلائنز نے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے چغتائی لیب سے معاہدہ کیا ہے۔ چغتائی لیب مسافروں سمیت رپورٹ براہ راست ایئرلائن کو بھی فراہم کرے گا۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہونے کی بھی شرط رکھی گئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ کے تمام اخراجات مسافر کو خود برداشت کرنا پڑیں گے۔

اسی طرح دبئی میں بھی 7 جولائی سے سیاحوں کیلئے ایئرپورٹس کھولنے کا اعلان کردیا ہے، سیاحوں کے پاس کورونا کا تازہ ترین منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈوں پر ریذیڈنسی ویزہ کے حامل غیرملکی شہریوں کو بھی 22 جون سے واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ 23 جون سے اماراتی شہریوں اور رہائشیوں کو بھی بیرون ممالک سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم سیاحت کے ویزے پر آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا ضروری ہوگا، سیاحوں کے پاس ایئرپورٹس پر کورونا کا تازہ ترین منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ایمریٹس کے بعد فلائی دبئی اور اتحاد ایئر ویز نے بھی فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث دبئی اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمریٹس کے بعد اتحاد ائیر اور فلائی دبئی نے بھی 25 جون سے پاکستان سے دبئی اور ابوظہبی کی پروازیں یر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئیں۔ فلائی دبئی کی دبئی سے لاہور، ملتان، اسلام آباد اور کراچی کی پہلے سے شیڈول پروازوں نے گزشتہ روز اپنا سفر کر لیا۔ جس کے بعد لاہور سمیت پاکستان بھر سے ابوظہبی جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

install suchtv android app on google app store