بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں ہنگامی رابطہ، دونوں رہنماؤں کا دھماکہ خیز فیصلہ، اہم خبر آگئی

بلاول بھٹو اور شہباز شریف فائل فوٹو بلاول بھٹو اور شہباز شریف

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن حکومت کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا،بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناؤں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو میں بجٹ کو مسترد کرنے اور اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر متفق ہو گئے۔

 دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے لگ رہا تھا بجٹ سمیٹنے کی نہیں، حکومت سمیٹنے کی تقریر کر رہے ہیں۔ عمران خان کی تقریر عوام کیلئے نہیں، سلیکٹر کیلئے تھی۔

وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں پارلیمنٹ یا ٹی وی پر بحث کر لیں، ہمارا وزیر اعظم بزدل ہے، جواب دینگے۔ وزیراعظم کی پہلے دن، دوسرے دن، دو ہفتے بعد اور تین ماہ بعد بھی کورونا سے متعلق کوئی پلاننگ نہیں ہے۔ ریاست پاکستان کارگل کا کردار دہرا رہی ہے۔ کارگل میں ہمارے سپاہیوں کو کھانا مہیا نہیں تھا۔ جتنے لوگ مریں گے اتنا معیشت کو نقصان ہوگا۔

install suchtv android app on google app store