پی آئی اے کا طیارہ بڑے خطرے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ کی ہوشیاری کام آگئی۔۔۔ اہم خبر جانئے

اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی فائل فوٹو اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی

ملکی دارالحکومت اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی، پرواز پی کے 605 کا رخ تیز ہواؤں کی وجہ سے دوبارہ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز تیز ہواؤں اور موسم کی خرابی کے باعث اپنے مقررہ مقام پر نہ پہنچ سکی، کپتان نے لینڈنگ کے لیے اے ٹی سی سے اجازت طلب کی۔

اے ٹی سی نے خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہ دی، جس پر طیارے کو مجبوراً واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرانا پڑگیا، مسافروں اور دیگر قیمتی جانوں کی حفاظت کے تحت مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

خیال ہے کہ ملک میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل متعدد ملکی و غیرملکی پروازیں موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے باعث اپنا رخ اور مقررہ مقام تبدیل کرچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store