ایل او سی پر بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، خاتون سمیت 4 شہری شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، خاتون سمیت 4 شہری شہید فائل فوٹو

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store