کورونا وائرس: پورے ملک میں مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ڈاکٹر شہباز گل

 ڈاکٹر شہباز گل فائل فوٹو ڈاکٹر شہباز گل

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کئی جگہوں پر لوگ ایس اوپیز فالو نہیں کررہےجو سب کیلئے خطرہ ہے، پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کمہ پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ایس اوپی کی خلاف ورزی پرپنجاب،کےپی میں آپریشن شروع کردیا، ہم سب کو ہر صورت ایس اوپیزکی پابندی کرنی ہوگی۔

ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ کورونا پہلے دن سب جانتے ہیں کہ یہ جان لیوا بیماری ہے، کورونا کےساتھ ہمیں دوسرے چیلنج غربت کا بھی سامناہے، جن لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کیا وہاں بھی خاطرخواہ نتائج نہیں آئے، مکمل کے بجائے ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بدقسمتی سے کئی جگہوں پر لوگ ایس اوپیز فالو نہیں کررہےجو سب کیلئے خطرہ ہے، جہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا وہ مارکیٹ بند کی جائے گی ، تاجر وں کو پتہ چلے گا کہ مارکیٹس بند ہونگی تو وہ خود ایس اوپیز پر عمل کرائیں گے،شہبازگل

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت پیسہ گیا مگر کام نہیں ہوا، یہ لوگ مطمئن کرپشن کرتے ہیں، مارکیٹس بند کرنایاکھولنا 18ویں ترمیم کے بعدصوبوں کا اختیار ہے

ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں وینٹی لیٹرزکم ہیں ، سندھ میں 104مریضوں کو وینٹی لیٹرز نہیں مگر وینٹ پر بٹھارکھاہے، سندھ میں کورونا کے معاملے پر تھوڑی مس مینجمنٹ کا سامنا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں 600ایسے اسپاٹس ہیں جہاں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا ہے ، اندھا دھند کرپشن، مال بنانے پر سوال کیاجاتا ہے تو اس پر بات نہیں کرتے۔

install suchtv android app on google app store