وزیراعظم عمران کا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بڑی تعداد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بڑی تعداد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب کرلیا، طبی عملے کی حفاظت سے متعلق وزارت صحت اور این ڈی ایم اے بریف دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملےکی بڑی تعداد کا کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرزکی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔

وزارت صحت،این ڈی ایم اےطبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریف دیں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store