ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 72ہزار 460 ہو گئی جبکہ 26,083 مریض صحتیاب

کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار

پاکستان بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 26 ہزار 83 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 26 ہزار 83 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

سندھ میں 28 ہزار 245، پنجاب میں 26 ہزار 240 ، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار27، بلوچستان میں 4 ہزار 393 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 255 ہوگئی۔

سرکاری اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار 543 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا ماسک نہ پہننے پر سزا یا جرمانے کا تعین ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے پر جرمانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے پر جرمانے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا اور نہ حکومت نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرابھی قانونی سزا مقرر کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننےپرجرمانوں سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہمسایہ ملک کےنوٹیفکیشن کوچندجگہ غلطی سےپاکستان کانوٹیفکیشن سمجھ کرچلایاگیا، ماسک نہ پہننےپرسزایاجرمانےکاتعین ہونےپرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

install suchtv android app on google app store