پی آئی طیارہ حادثہ کے شواہد اکٹھے کرلئے، بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ دو جون سے شروع

پی آئی طیارہ حادثہ فائل فوٹو پی آئی طیارہ حادثہ

ایئربس کمپنی کے فرانسیسی ماہرین نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کے شواہد اکٹھے کرلئے،بلیک باکس اور کیبن ڈیٹا ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ دو جون سے شروع کی جائے گی۔

فرانس کی ایئربس کمپنی کی گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں تاہم رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی۔

جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کیبن وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل دو جون سے شروع ہو گا جب کہ ایف ڈی آر اور سی وی آر کی ڈی کوڈنگ فرانس کے شہر لی بورگٹ کی ایوی ایشن لیب میں کی جائے گی۔

ایف ڈی آر اور سی وی آر کی پہلے مرمت کی جائے گی اور پھر ڈی کوڈ کیا جائے گا جب کہ سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈی کوڈنگ کے لئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store