ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی واپس پاکستان لوٹ گئے، اصل کہانی کیا ہے؟ اہم تفصیلات آگئیں

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان فائل فوٹو میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج اور مریم نواز کی بیٹی لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور پہنچنے پر ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا، لندن سے روانہ ہوتے وقت ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عارضی طور پر پاکستان جا رہے ہیں، جلد واپس آئیں گے۔

ڈاکٹر عدنان نے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عدنان تقریباً 6 ماہ لندن قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں، ان کے ہم راہ مریم نواز کی صاحب زادی بھی پاکستان آئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اہل خانہ کے ہم راہ نئی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھیں، جن میں نواز شریف کو ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا گیا۔

install suchtv android app on google app store