وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے ایسا بیان جاری کردیا جسکی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے فائل فوٹو وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے

معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچا کر گورننس کی مثال قائم کردی، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے، تحقیقات عوام تک پہنچا کر گورننس کی غیرمعمولی مثال قائم کی جارہی ہے، کوئی بھی قیمتی جانوں کا نقصان پورا نہیں کرسکتا ، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف، غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔ 

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئےجائیں گے۔

عمران خان نے ہدایت کی تھی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔

وزیراعظم نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store