ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 64 ہزار 28 ہو گئی، 22،305 مریض صحتیاب

کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار فائل فوٹو کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی ہے جبکہ 1317 اموات ہوچکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی جبکہ 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار 100، گلگت بلتستان 662 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو ہوگا ، جس میں وفاقی وزرا،وزرائےاعلیٰ،متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کورونا کیخلاف کئے گئے اقدامات پر غور ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا اور این سی او سی کے تحت فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ، ڈاکٹرظفرمرزا، ڈاکٹرفیصل سلطان، کوآرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان سمیت صوبائی چیف سیکریٹریز،آزادکشمیر،گلگت بلتستان کےنمائندوں نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store