جیلوں میں قید خواتین حالت زار کے مطالعے کے لیے وزیر اعظم کا اہم اقدام

جیلوں میں قید خواتین حالت زار کے مطالعے کے لیے وزیر اعظم کا اہم اقدام فائل فوٹو جیلوں میں قید خواتین حالت زار کے مطالعے کے لیے وزیر اعظم کا اہم اقدام

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کو سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین کیلئےبڑا فیصلہ کرتےہوئے جیلوں میں خواتین کی حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی خواتین قیدیوں کی حالت زار مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی ، کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کوسفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی اور سزایافتہ، مقدمے کی سماعت کی منتظر خواتین سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ انسانی حقوق، داخلہ کے سیکریٹریز، چاروں صوبائی سیکریٹریز، صوبوں کے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کمیٹی میں شامل ہیں، سارہ بلال اور حیا زاہد بھی 7 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کرےگی اور خواتین قیدیوں کے حقوق صحت میں عالمی قوانین پرعملدرآمد کاجائزہ لے گی جبکہ انسانی حقوق کی پامالی کا شکار خواتین قیدیوں کیلئے ادارہ جاتی احتساب کےاقدامات تجویز ہوں گے۔

کمیٹی کی جانب سے جیل میں قیدی خواتین کے بچوں کے ساتھ ہونیوالی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ کمیٹی ایسے بچوں کو تعلیم اور معاشرتی حقوق دلانے کیلئے کام کرے گی اور رہائی کے بعد معاشرے میں ایڈجسٹمنٹ یقینی بنانےکیلئےبھی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store