قومی ائیر لائن پر لندن اور ابوظہبی میں بھاری جرمانہ عائد

پی آئی اے فائل فوٹو پی آئی اے

قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافے عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر جرمانہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کے طیارے میں تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر اسے مانچسٹر اور ابو ظبی میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جہاں بارڈر سکیورٹی فورس نے ائیرلائن پرجرمانہ عائد کیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق فی کس 1680 پاؤنڈ جرماند عائد کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے 15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر 5000 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا جب کہ ابوظبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔

install suchtv android app on google app store