نیب کا ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو نیب کا ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میگا کرپشن کیسز سے متعلق اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف بھی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، عمران الحق اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ 435آف شور کمپنیوں میں سیف اللہ برادران، علیم خان اور دیگر کے خلاف اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کیپٹن صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آصف زرداری، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں قوم کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گندم اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store