شہباز شریف میرے دوست خطرے میں ہیں، ان کے سافٹ ویئر بدلنے کا وقت نہیں: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ شہباز شریف میرے دوست خطرے میں ہیں لہٰذا ان کو مشورہ ہے وہ نیب میں پیش ہوجائیں۔

راولپنڈی میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، علماء نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد ہم پر فرض ہے مرض کا مقابلہ کریں۔

ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے جواب دیا کہ چاند کا معاملہ رویت ہلال کمیٹی کا مسئلہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، ہم تو صرف چاند کی شہادت کے انتظار میں تھے۔

ٹرین شیڈول سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31 تاریخ تک ٹرین ایسے ہی چلے گی۔

شیخ رشید احمد نے طیارہ حادثے پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ طیارہ سانحہ میں اگر کوئی قصور وار ہوا تو اس کو سزا ملے گی۔

شہباز شریف سے متلعق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے سافٹ ویئر بدلنے کا وقت نہیں ہے، شہباز شریف میرے دوست خطرے میں ہیں لہٰذا ان کو مشورہ ہے وہ نیب میں پیش ہوجائیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی کے بعد آٹے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store