عیدالفطر: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قوم کو عید کی مبارکباد

صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قوم کو عید کی مبارکباد فائل فوٹو صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قوم کو عید کی مبارکباد

صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف نے قوم کو عید کی مبارکباد دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے عید کے پیغام میں کہا کہ میں اپنی عید شہدا پی آئی اے، کورونا سے پیدا شدہ صورتحال میں روزی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹرز، نرسز، کورونا کے مریض، ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے عید کے پیغام میں اہلِ کشمیر کو سلام پیش کیا اور کہا کہ عید سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوان مردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم آج کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اللہ کی مدد اور رہنمائی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store