شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الفطر آج ہوگی

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ملک میں عید الفطر آج اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اور بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت کےلیے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

مفتی منیب الرحمن نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں چاند دیکھنے کا امکان تھا وہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا۔

کراچی کے علاوہ لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوئے۔

مزید جانیے: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کون سے ممالک میں کل عید ہوگی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ چاند کی رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اور بھارت میں عیدالفطر 25 مئی کو منائی جائے گی۔ بنگلا دیشں میں بھی عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store