وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم نے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی جب کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہیں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔

مزید جانیے: کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد شہید

واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہاز عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

install suchtv android app on google app store