شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ: اپوزیشن لیڈرکا وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

شہباز شریف اور عمران خان فائل فوٹو شہباز شریف اور عمران خان

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ چینی بحران میں عمران خان کو ذمہ دارنہ ٹھہراکر رپورٹ میں سیاہ کوسفیدثابت کرنےکی کوشش کی گئی، عمران خان نے پہلےقومی خزانہ لوٹنےکی اجازت دی پھرکہا جنہوں نےلوٹا ہےانہیں گرفتارکرلو، عوام کی آٹاچینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹنے کا لائسنس عمران خان نے دیا، اس پر دستخط انہوں نے ہی کیے، اب وہ اس ذمہ داری کو کسی اور پر نہیں ڈال سکتے ، عوام کی چینی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کا نام وزیراعظم عمران خان ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ملک میں چینی کا ذخیرہ تھا ہی نہیں، پھر وزیراعظم نے اجازت کیوں دی؟، شوگرایڈوائزری بورڈ اور سیکرٹری خوراک نےچینی برآمد کی مخالفت کی اور وزیراعظم نے مخالفت کے باوجود چینی برآمدکی اجازت کیوں دی؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو دو دو بار لوٹاگیا، ایک بار برآمدکی اجازت دے کر اور پھر 36 روپےفی کلو مہنگی چینی بیچ کر، چینی باہر بھیجنے کی اجازت دینا، اس کی ذخیرہ اندوزی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگی فروخت عمران خان کے جرائم ہیں، دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے ان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی، وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور بطور سربراہ کابینہ ہرفیصلےکے ذمہ دار ہیں۔

install suchtv android app on google app store