ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات، نیب نے ایکشن لے لیا

نیب فائل فوٹو نیب

نیب نے ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں لگ بھگ سو سے زائد ہاؤسنگ سکیموں کو باضابطہ طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کافرانزک آڈٹ جاری ہے ، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مطلوبہ معیار پور ا نہ ہونے سے سابقہ ادوار میں آباد ہونیوالی ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بڑھتے ہوئے مسائل مکینوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کیلئے باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں۔

سابقہ ادوار میں جب بھی ان ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ایکشن یا انہیں قانونی دائرہ کار میں لانے کی کوشش کی گئی تو سیاسی مداخلت ہر مرتبہ آڑے آتی رہی۔

اس امر کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ اس وقت سرگودھا میں 90فیصد ہائوسنگ سکیموں کے مالکان میں منتخب یا غیر منتخب سیاسی نمائندے شامل ہیںزیادہ تر پی ٹی آئی کی چھتری تلے چلے گئے ہیں اور سابقہ ارکان اسمبلی کے ان غیر قانونی کالونیوں میں شیئرز ہیں۔ 

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز بالخصوصی سیاسی نمائندوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات 31مئی تک ہر صورت میں انکوائری آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر کو ارسال کی جائیں۔

install suchtv android app on google app store