کورونا وائرس: پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے موٹر وے پولیس کے ایس اوپیز جاری

موٹروے پولیس فائل فوٹو موٹروے پولیس

کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت مسافر بردار گاڑیوں کیلئے موٹر وے پولیس نے ایس اوپیز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر 22مئی سے مسافر گاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہو گی، اس سلسلے میں موٹر وے پولیس نے مسافر بردار گاڑیوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائےگی، قواعد کے تحت گاڑیوں میں مسافروں کی تعداد 50 فیصد سے زائد نہ ہو جب کہ ٹرمینل پر ڈس انفیکشن واک تھرو گیٹ لگایا جائے۔

اسی طرح مسافرگاڑیوں کی ڈس انفیکشن کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور انتظامیہ گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات سےمتعلق سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

دوسری جانب پنجاب موٹر وے انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاجا ًبسیں دوبارہ اڈوں پر کھڑی کر دیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ صرف جی ٹی روڈ استعمال کرنےکی اجازت دی جا رہی ہے،حکومت کی ٹرانسپورٹ بحالی پر کوئی واضح صورتحال نظر نہیں آرہی،ٹرانسپورٹ بحالی کے معاملے پر حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 21 مئی سے گاڑیاں چلانےکا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store