اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم

میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز فائل فوٹو میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے۔ سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن افسر علی سفیان ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالت نے سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ریکارڈ ایسا پیش کیا جاتا ہے؟

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ایم سی آئی کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل تھی۔ سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل نہیں تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئراسلام آباد کی90 روز کیلئے معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے17 مئی کو میئر اسلام آباد کو90 روز کیلئے معطل کر دیا تھا۔ شیخ انصرعزیز کی معطلی کا مقصد ان کے خلاف الزامات کی صاف شفاف انکوائری کرنا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور اس کا مقصد صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔

لوکل گورنمنٹ کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کو معطل کرنے کی وزارت داخلہ کو سفارش کی تھی۔ میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں چار کروڑ روپے کی بد عنوانی کا الزام ہے۔

install suchtv android app on google app store