جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، وزیراعظم

جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، وزیراعظم فائل فوٹو جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے رواں سال کورونا وائرس رہے گا، اور جب تک ویکسین نہیں آتی اس وبا کے ساتھ رہنا ہوگا۔

اسلام آباد میں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال کورونا وائرس کی دوا دریافت ہوجائے گی۔ جب تک ویکسین نہیں بن جاتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہیلتھ سسٹم پرزیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ اللہ کا شکرہے پاکستان میں مغربی ممالک جیسےحالات نہیں ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا ختم بھی ہوگیا تو پھربھی ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی ضرورت پڑے گی۔کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ساری قوم کو مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لیے پی ٹی وی پر ٹیلی اسکول کا اجرا کیا گیا ہے۔پاکستان کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں پہنچنا مشکل ہے۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دراز کے علاقوں کو تعلیم مہیا کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل معاون خصوصی تانیہ ادرس نے وزیراعظم کو ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورٹل سے شہری کسی بھی ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرسکتے ہیں۔ ٹیلی ہیلتھ پورٹل سے ڈاکٹرز اور مریضوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔

install suchtv android app on google app store