ذمہ دارانہ طرز عمل کیلئے عالمی برادری ہندوستان پر دباؤ ڈالے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان پر دبائو ڈالے کہ وہ خطے کے امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے ملک کے خلاف بھارتی فوج کے سربراہ کے حالیہ بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا بھارت کی ان بھونڈی کوششوں کاحصہ ہے جس کے ذریعے وہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھارت کو درپیش مقامی کشمیری مزاحمت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی قرار دینے کی بھارت کی شرانگیز کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ خطے کے امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرے۔

install suchtv android app on google app store