مئی کے آخر اور جون میں آج سے زیادہ کیسز ہوں گے، اسد عمر نے قوم کو خبردار کردیا

وفاقی وزیراسدعمر فائل فوٹو وفاقی وزیراسدعمر

وفاقی وزیراسدعمر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ مئی کے آخر اور جون میں آج سے زیادہ کیسز ہوں گے اور کوروناوائرس سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت کورونا وائر کے متعلق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ وباہے اس پر کنٹرول نہیں ہوسکتا، ہم نے اس کے ساتھ چلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا ایک رائے تھی 6ہفتےکے لیے سب کچھ بند کردیں تو کیسز میں کمی آجائےگی لیکن ووہان میں کامیابی کے بعد پھر کوروناوائرس کےکیسز سامنے آئے۔

اسد عمر نے کہا کہ جب تک ویکسین دریافت نہیں ہوتی اس وبا کیساتھ ہی جینا ہے۔ وزیراعظم کاجوفیصلہ تھا دنیا اسی پوائنٹ پرپہنچ رہی ہے۔ سویڈن میں فی 10 لاکھ آبادی کےتناسب سے 350 اموات ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں کوروناوائرس کے متعلق حفاظتی اقدامات اور حکمت عملی کے متعلق تین دن اجلاس ہوا جس میں طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اپوزیشن نے حکومت کے ناکافی انتظامات اور ناقص حکمت عملی پر سخت تنقید کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت سے التجا ہے کورونا کوسنجیدگی سے لے۔ عوام کورونا سے متعلق حکومتی پالیسی پرالجھن کاشکار ہیں۔ اجلاسوں کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن پیشرفت اور اقدامات نظر نہیں آتے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام ترقی یافتہ ممالک کوبے بس کردیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جیسے ہی کوروناپھیلنا شروع ہوا،ہم نے لاک ڈاوَن ختم کیا جس کے سبب آئندہ دنوں میں کورونا وائرس کیسزمیں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت نے کوروناکے خلاف تسلی بخش اقدامات نہیں اٹھائے۔

install suchtv android app on google app store