بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے فائل فوٹو پی آئی اے

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور کوریا کے شہر سیئول کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کی خصوصی پروازیں آج اور جمعے کو اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8962 کل 24 اپریل کو اسلام آباد سے 300 آسٹریلین شہریوں کو لے کر میلبرن روانہ ہوگی، جب کہ واپسی پر آسٹریلیا میں محصور 300 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر 26 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز آج شام کو ساؤتھ کوریا روانہ ہوگی، جنوبی کوریا کے شہر سیئول سے بھی یہ پرواز 300 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

پی آئی اے اپنے اس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔

دوسری طرف بحرین میں پھنسے ہم وطنوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، بحرین میں پھنسے 136 پاکستانی شہری گلف ایئر کے ذریعے آج شام 6 بجے فیصل آباد پہنچیں گے، گلف ایئر کی یہ پرواز 100 سے زیادہ بحرینی شہریوں کو لے کر واپس روانہ ہوگی۔

install suchtv android app on google app store