ایم کیو ایم کے امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا، کونسا قلمدان ملنے کا امکان؟ تفصیلات آگئیں

ایم کیو ایم کے امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا اسکرین گریب ایم کیو ایم کے امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا

ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ایوان صدر میں امین الحق کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امین الحق سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، یہ قلمدان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا، امین الحق کے حلف اٹھانے کے بعد ایم کیو ایم دوبارہ وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئی ہے۔

یاد رہےوزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں تھیں، فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی اور خسروبختیار کو اکنامک افیئر کا قلمدان سونپا تھا جبکہ حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیربنا دیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور سیکریٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ خسرو بختیار نے وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store