بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، ایل او سی پر گولہ باری سے 4 شہری زخمی

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، ایل او سی پر گولہ باری سے 4 شہری زخمی فائل فوٹو بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، ایل او سی پر گولہ باری سے 4 شہری زخمی

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف سیکٹرزپربھاری گولہ باری  پندرہ سالہ بچی سمیت چار شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارت کی کئی فوجی چوکیاں تباہ ہوگئیں اور بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ 

بھارتی فوج کی جانب سے شاردا، ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری سے بسان والی اور چہاری گاؤں کے 4 شہری شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان کی توپوں کو خاموش کر دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی 708 بار خلاف ورزی کر چکا ہے۔ رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 42 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store