وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیر اعظم نےاراکین کو احکامات جاری کر دیے

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیر اعظم نے کابینہ اراکین احکامات جاری کر دیے فائل فوٹو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیر اعظم نے کابینہ اراکین احکامات جاری کر دیے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ میں آج پھر بتاناچاہتا ہوں کہ ہم حکومت میں کیوں آئے؟ اقتدار میں آنے کا مقصد عام طبقے کا تحفظ کرنا تھا، غریب عوام کو مافیا سے نجات دلانا چاہتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی کابینہ اراکین کوگائیڈ لائینز فراہم کر دیں تھیں، چاہتا ہوں آپ سب اپنے فیصلے اسی گائیڈ لائین کی روشنی میں کریں، آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ فیصلہ ذاتی نہیں عوامی مفاد کے پیش نظر ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے متعلق کمیشن کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے، کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ آٹا چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹس میرے کہنے پر پبلک کی گئیں۔

چینی بحران پر رپورٹ عام کرنے پر وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔کابینہ ارکان نے چینی بحران رپورٹ عام کرنے کو وزیراعظم کا جرأت مندانہ اقدام قرار دیا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ شوگر انڈسٹری سے متعلق سسٹم میں خرابیاں بھی سامنے آئیں، امید ہے حالیہ اقدامات کے بعد خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب چینی کی قیمت کسی صورت نہیں بڑھنے دیں گے۔

install suchtv android app on google app store