مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا کے خلاف بلوچستان میں جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لیے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوادیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کررہی ہے۔

install suchtv android app on google app store