کابل میں گردوارہ پر دہشت گرد حملے: پاکستان نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا کو مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

پاکستان نے کابل میں گردوارہ پر دہشت گرد حملے کو پاکستان سے جوڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 25 مارچ کو کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے۔

پاکستان پہلے ہی گردوارہ پر دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کر چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ تمام عبادگاہوں کا احترام اور حرمت لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والا کون نکلا؟

واضح رہےکہ افغنستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ، جس کے نتیجے میں 25سکھ مارے گئے۔

افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والابھارتی شہری نکلا ، حملہ آور کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہیں، اور اس کی تصویر تنظیم کے ایک پروپیگنڈا میگزین میں شائع ہوئی۔

 

 

install suchtv android app on google app store