شبر زیدی کی جگہ نوشین جاوید امجد چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

شبر زیدی کی جگہ نوشین جاوید امجد چیئرپرسن ایف بی آرتعینات فائل فوٹو شبر زیدی کی جگہ نوشین جاوید امجد چیئرپرسن ایف بی آرتعینات

نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیاہے، اس سےقبل وہ قائم مقام چئیرپرسن کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوشین جاویدامجدکو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعےنوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی۔

نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسرہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔

نوشین جاوید امجد کوممبرایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کرکے چئیرپرسن ایف بی آرمقررکیا گیا ہے۔

خیال رہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store