کورونا وائرس روک تھام ،وزیراعظم کا این سی او سی کے ذریعے فیصلوں کے موثر نفاذ پر زور

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے ذریعے حکومتی فیصلوں پر موثر عمل درآمد کیلئے انتھک کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں انسداد کورونا کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے دورے میں کہی۔ وزیراعظم نے اس مرکز کے قیام اور اب تک کی پیش رفت کوسراہا۔

انہوں نے پھر کہاکہ ضروری اشیائے صرف کی دستیابی اور ملک بھر میں اس کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔عمران خان نے کہاکہ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں اس سنٹر کے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں اور ان کی فیصلوں پر ترجیحاً عمل درآمد کیاجائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اوراسمگلروں کو عبرت کا نشان بنایاجائے گا اس سے پہلے اسد عمر اور ڈی جی آپریشنز اینڈ پلاننگ میجرجنرل آصف محمود گورائیہ نے وزیراعظم کو کورونا وائرس اوراس کے تدارک کیلئے کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کورونا وائرس کے تدارک کا قومی مرکز اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہے۔

 

install suchtv android app on google app store