کورونا وائرس: ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 2708 جبکہ 130 افراد صحتیاب

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی فائل فوٹو ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2708  ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 40  افراد جاں بحق اور 130 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2547 ہوگئی ہے۔

 پنجاب 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 977 ہے۔

ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز میں 213۔ ملتان قرنطینہ مرکز میں 91، رائے ونڈ قرنطینہ میں 142 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ 

سندھ کے محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں اب تک 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 783 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا، آج دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کا سخت قدم، صوبے میں ساڑھےتین گھنٹے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن

اہم فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

بلوچستان 

سرکاری پورٹل کے مطابق بلوچستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 175 ہوگئی ہے ادھر صوبائی محکمہ صحت نے مجموعی کیسز کی تصدیق کی۔

 اسلام آباد

آج بروز جمعہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 190 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اہم بیان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے، گلگت بلتستان میں اس وقت ایک ہی لیبارٹری ٹیسٹ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے، گلگت بلتستان میں اس وقت لگ بھگ 30،35 وینٹی لیٹرز ہوں گے۔

 آزاد کشمیر 

آزاد کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی۔

عالمی بینک کی امداد

عالمی بینک نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک کی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری

عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں جب کہ غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے متعلق میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 26 فروری سے اب تک 38 دنوں میں ہم نے بحثیت قوم اس وبا کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ علمائے کرام کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں ںے اس نازک وقت میں اتحاد کا پیغام دیا ہے اور عوامی آگاہی میں کردار ادا کیا۔ ہمیں رنگ و نسل ، مذہب اور ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہوکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں پاک فوج وبا کی روک تھام میں مدد کے لیے سرگرم ہے۔ تمام فورمیشن کمانڈر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوتعاون فراہم کررہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وبا سے بچاؤ کے لیے بھی فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نشینل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قومی رابطہ کمیٹی کے تحت کام کررہا ہے۔ اس سینٹر سربراہی وفاقی وزیر اسد عمر کررہے ہے اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں اس کے چیف کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔ پورے ملک سے اطلاعات اس سینٹر کو فراہم کی جاتی ہے اور یہاں اس کا جائزہ لے کر تجاویز تیار کرکے قومی رابطہ کمیٹٰی کو فراہم کی جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store