چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اعلان، لوگوں کو نمازجمعہ گھر میں ادا کرنے کی تلقین

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز فائل فوٹو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ تمام لوگ نمازجمعہ گھر میں ادا کریں احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیں لیکن خوف یاڈر کا ماحول نہ بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ مساجدکو کمیونٹی سینٹر قرار دیا جانا چاہیے اور امام مسجدکی گرفتاری کے بجائےتعاون حاصل کیاجائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال کیا جائے، جنازہ وتدفین میں قریبی رشتہ داروں کوشرکت کی اجازت دی جائے اور تدفین کرتے ہوئےتکریم و احترام انسانیت کا مکمل خیال رکھاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کو بھی بطور خاص یاد رکھاجائے، معاشی کفالت کیلئےمذہبی و علاقائی امتیازات کو بالائےطاق رکھا جائے، حکومت،عوام اورسول سوسائٹی مل کرکام کریں جب کہ بےروزگار کی کفالت و اعانت کا انتظام مساجد سےکرنامفیدہوگا۔

install suchtv android app on google app store